24 اکتوبر 2020 - 18:50
اسلام آباد تہران کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے: قریشی

قریشی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اقوام متحدہ اور امریکی یک طرفہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور امریکی پابندیاں ابھی بھی جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعلقات پر زور دیا اور کہا ہے کہ اسلام آباد تہران کے خلاف اقوام متحدہ کی اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمے کے پہلووں کا جائزہ کر رہا ہے۔

یہ بات "شاہ محمود قریشی" نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران مخالف اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمے پر پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔
قریشی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اقوام متحدہ اور امریکی یک طرفہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور امریکی پابندیاں ابھی بھی جاری ہیں۔
انہوں نے ایران مخالف اسلحہ کی پابندیوں کے خاتمے پر پاکستانی موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے منصوبے میں امریکہ اور دوسرے رکن ممالک کے درمیان اختلافات دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے عالمی وعدوں پر قائم ہے اور کبھی بھی کوئی بین الاقوامی پابندی کی خلاف ورزی نہیں کرے  گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات قائم ہیں لہذا ہم اس مسئلے کو اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے ایران مخالف اقوام متحدہ کی اسلحہ پابندیوں کے خاتمے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲